دانیال عزیز سمیت دیگر امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کروا دئیے.

پی ٹی آئی پاکستان میں جمہوریت کے منہ پر ایک کالا دھبہ ہے، دانیال عزیز میاں نواز شریف نے اپنی سیٹ کی قربانی تو دے دی مگر جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیا ، میڈیا سے گفتگو

پیر 11 جون 2018 18:55

دانیال عزیز سمیت  دیگر امیدواروں نے  اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کروا ..
ظفر وال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ظفروال میں سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز سمیت این اے 77اور پی پی 46 سے تمام دیگر جماعتوں کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے اپنے اپنے کاغذاتِ نامزدگی ریٹرینگ آفیسرز کے روبرو پیش ہو کر داخل کروا دئیے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر دانیال عزیزنے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ کا غذات جمع کروانے آئے ۔

کاغذت جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان میں جمہوریت کے منہ پر ایک کالا دھبہ ہے ۔ یہ کس قسم کی سیاست کھیل رہے ہیں ۔ پاکستان پہلے ہی خطرات میں گِرا ہوا ہے ۔میاں نواز شریف جب 2013کے الیکشن میں کامیاب ہو کر پاکستان کو ان خطرات سے نکالنا شروع کیا تو اس نیازی خان نے بیرونی آقائوں کے اشاروں پر ناچتے ہوئے دھرنا ترتیب دیا ۔

(جاری ہے)

لیکن پھر بھی میاں نواز شریف نے ان کھٹن حالات میں بھی حکومت کو بھی چلایا دھرنے والوں سے بھی نمٹے اور بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر سامنا کیا ۔ مگر پھر ناجانے انہیں بیرونی طاقتوں نے اکٹھے ہو کر پانامہ لیکس کے نام پر ایک نیا ڈرامہ شروع کیا ۔ میاں نواز شریف نے اپنی سیٹ کی قربانی تو دے دی ۔مگر جمہوری حکومت کو بھی ڈی ریل نہیں ہونے دیا جوں جیسے تسے ہی مسلم لیگ نے اپنی حکومت بھی پوری کی ۔

مگر ان سازشی عناصر نے پاکستان کی ترقی میں ہر قدم روڑے اٹکائے ۔ مگر میاں نواز شریف واقع ہی شیر ہے اور شیر کی طرح چھاتی تان کر کھڑا ہے ۔ ہم نواز شریف کے ساتھی ہیں میاں نواز شریف کا شکریہ کہ انھوں نے مجھے این اے 77میں دوبارہ (ن) لیگ کا ٹکٹ دیا ۔ مجھے امید ہے کہ میرے حلقے کی عوام مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گئے ۔ ہم دوبارہ انشااللہ مرکز میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنائیں گئے ۔

اس موقع پر دوسرے جن امیداوران کاغذات نامزدگی داخل کراوئے ۔ ان میں این اے 77سے پی ٹی آئی کی طرف سے میاں محمد رشید آف درمان جبکہ آزاد امید وارن میں سابق وفاقی وزیر طارق انیس اور سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری اشفاق تاج آف نور کوٹ اور حافظ محمد شبیر اور سید سرشار حیدر نے پی پی پی کی طرف سے حلقہ این اے 77میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروائے۔

جبکہ اسی طرح الیکشن 2018 کے لیے صوبائی اسمبلی کے لیے بھی مختلف امیداوران نے اپنے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کروائے ۔ ان میں پی ٹی آئی کی طرف سے سابق صوبائی وزیر پیر سید الحسن شاہ حلقہ پی پی 46 ۔ چوہدری اویس قاسم سابق رکن صوبائی اسمبلی نے آزاد حثیت میں کاغذات نامزدگی داخل کروائے ۔ جبکہ تحریک لبیک اللہ کی طرف سے حلقہ پی پی 46 میں چوہدری محمد سرور آف دنوال نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ۔ جبکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے سجاد علی بھٹی اور چوہدر ی شاہد ذیلدارآ ف مڑاڑہ شریف نے بھی کاغذات نامزدگی داخل کروائے ۔