نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی کی گورنر ہائوس میں نگران صوبائی وزراء کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نگران صوبائی وزراء سے حلف لیا،نگران وزیراعلیٰ کی حلف اٹھانے والے نگران صوبائی وزراء کو مبارکباد حلف اٹھانے والے وزراء میں ظفر محمود، ڈاکٹر جواد ساجد خان، شوکت جاوید، انجم نثار، ضیاء حیدررضوی اور احمد وقاص ریاض شامل ہیں پنجاب کا نگران سیٹ اپ مکمل طور پر غیرسیاسی اور غیر جانبدار ہی: حسن عسکری رضوی

پیر 11 جون 2018 18:55

نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی کی گورنر ہائوس میں نگران صوبائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی نے گورنر ہائوس میں نگران صوبائی وزراء کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نگران صوبائی وزراء سے حلف لیا۔نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری رضوی نے حلف اٹھانے والے نگران صوبائی وزراء کو مبارکباددی۔

(جاری ہے)

حلف اٹھانے والے وزراء میں ظفر محمود، ڈاکٹر جواد ساجد خان، شوکت جاوید، انجم نثار، ضیاء حیدررضوی اور احمد وقاص ریاض شامل ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا نگران سیٹ اپ مکمل طور پر غیرسیاسی اور غیر جانبدار ہے۔شفاف منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد نگران سیٹ اپ کی ذمہ داری ہے اور ہم یہ قومی ذمہ داری بطریق احسن نبھائیں گے۔انہوںنے کہا کہ انتخابات کا پرامن ماحول میں انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔