اصغرخان کیس ،ایف آئی اے نے 19 سیاستدانوں کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کیلئے نوٹسز بھجوا دیئے

پیر 11 جون 2018 18:45

اصغرخان کیس ،ایف آئی اے نے 19 سیاستدانوں کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) ایف آئی اے نے اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کیلئے نوازشریف،جاوید ہاشمی،الطاف حسین سمیت 19سیاستدانوں کو نوٹسز بھجوادیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اصغر خان کیس کی سماعت (آج) منگل کی صبح 9 بجے لاہور رجسٹری میں ہوگی،ایف آئی اے کی جانب سے 90ء کے الیکشن میں پیسے لینے کا الزام میں 19سیاستدانوں کو عدالت میں طلب کرنے کیلئے نوٹسزبھجوائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان میں سابق وزیراعظم نواز شریف، جاوید ہاشمی، الطاف حسین،سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی ،سابق وفاقی وزیرسیدہ عابدہ حسین،ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد اور قادر بلوچ ،امتیاز شیخ، مظفرحسین شاہ،غلام علی نظامانی،ارباب غلام رحیم ، لیاقت جتوئی،جام معشوق،جام حیدر،دوست محمدفیضی اورہمایوں مری ودیگر شامل ہیں۔سیدعابدہ حسین نے اصغر خان کیس میں اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے جس میں انہوں نے 90ء کے الیکشن میں پیسے لینے کا الزام مسترد کردیا ہے ۔انہوں نے اپنے جواب میں کہا کہ 90 ء کے الیکشن میں پیسے لینے کا الزام غلط ہے، کسی سے کوئی رقم وصول نہیں کی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا بیان حلفی درست نہیں۔