Live Updates

الیکشن پیپلزپارٹی جیتے گی،عوا م کوسرپرائز ملے گا،بلاول بھٹو

عمران خان نے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم میں یوٹرن لے لیا، چوہدری نثار کے پاس اگرکچھ ہے تواس کوبتانا چاہیے، نوازشریف کے مستقبل کا فیصلہ عدالت نےکرنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 جون 2018 17:17

الیکشن پیپلزپارٹی جیتے گی،عوا م کوسرپرائز ملے گا،بلاول بھٹو
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جون 2018ء) : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن پیپلزپارٹی جیتے گی،الیکشن میں عوا م کوسرپرائز ملے گا،عمران خان نے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم میں یوٹرن لے لیا ہے، چوہدری نثار کے پاس اگر کچھ ہے تواس کوبتانا چاہیے، نوازشریف کے مستقبل کافیصلہ عدالت نے کرنا ہے ۔ انہوں نے آج یہا ں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاری اور لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

میں ، کارکن اور سب ملکر الیکشن لڑیں گے۔ہمارے انتخابی امیدوار پورے الیکشن میں حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن بروقت اور شفاف ہونے چاہئیں۔سب کہہ رہے ہیں الیکشن وقت پرہوں گے اور امید ہے کہ الیکشن وقت پرہی ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی سب سے زیادہ کامیابی حاصل کرے گی۔الیکشن میں عوام کو سرپرائز ملے گا۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جوپاکستان کوترقی کی طرف لے کرجاسکتی ہے۔ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں معاشی انصاف ہو۔انہوں نے ایک سوال پر کہاکہ عمران خان نے کہاتھا کہ موروثی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔عمران خان نے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم میں یوٹرن لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے پاس اگر کچھ ہے تواس کوبتانا چاہیے۔

انہوں نے نوازشریف کے فیصلے میں تاخیر سے متعلق کہاکہ نوازشریف کے مستقبل کافیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔ واضح رہے پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں 160قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے حتمی امیدوارو ں کو انتخابی میدان میں اتار دیا ہے۔ جس کے تحت بلاول بھٹو این اے 246 کراچی اور این اے 200 لاڑکانہ، آصف زرداری این اے213 شہید بے نظیر آباد، خورشید شاہ این اے206 سکھر ون، این اے197 کشمور سے احسن مزاری، این اے 236 ملیر ون سے جام عبدالکریم جوکھیو،این اے 237 ملیر ٹو سے عبدالحکیم بلوچ، پیپلز پارٹی نےاین اے243گلشن اقبال سےعمران خان کےمقابلےمیں شہلارضا، این اے 238 ملیر 3 سے آغا رفیع اللہ، این اے 240 کورنگی سے شیخ محمد فیروز،این اے 241 کورنگی سے معظم علی قریشی،این اے242 کراچی ایسٹ سے اقبال ساند، این اے247 ساؤتھ سے عبدالعزیز میمن ،این اے 248 سے عبدالقادر پٹیل ،این اے244 ایسٹ سے اسد عالم نیازی ، این اے 245 ایسٹ سے فرخ نیاز تنولی، این اے 250 ویسٹ سے علی احمد،آصف زرداری کے بہنوئی منورتالپور این اے 219 میرپورخاص سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

پی ایس01 جیکب آباد سے میر اورنگزیب پھنور، پی ایس 10 لاڑکانہ ون سے فریال تالپور، پی ایس11 لاڑکانہ دو سے نثار کھوڑو، پی ایس02 جیکب آباد سے ڈاکٹر سہراب سرکی، پی ایس03 جیکب آباد سے میر ممتاز جاکھرانی، پی ایس04 کشمور سے حاجی عبدالرؤف، مراد علی شاہ پی ایس34 نوشہروفیروز دو اور پی ایس80 جام شورو1، عذرا پیچوہو پی ایس37 شہید بے نظیر آباد ،پی ایس 127 کراچی ویسٹ سے ناز بلوچ،پی ایس78 ٹھٹھہ سے حاجی علی حسن زرداری، پی ایس63 سے شرجیل میمن، مرتضیٰ وہاب پی ایس111 ، پی ایس62 حیدرآباد سے جام خان شورو الیکشن میں حصہ لیں گے۔

تاہم پیپلز پارٹی نے ابھی این اے202 اور این اے203 سے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اسی طرح باقی امیدواروں کے نام پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات