اپوزیشن جماعتوں کو صوبائی اور قومی اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے سے متعلق سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

پیر 11 جون 2018 16:49

اپوزیشن جماعتوں کو صوبائی اور قومی اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے اپوزیشن جماعتوں کو صوبائی اور قومی اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے سے متعلق سماعت بغیر کسی کارروائی کے 18 جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

فنگشنل لیگ کے سابق رکن سندھ اسمبلی شہریارمہر کی جانب سے سیکرٹری خزانہ اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے 18 جولائی تک ملتوی کردی،عدالت میں شاہ زیب ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی آج آخری تاریخ ہے،ترقیاتی فنڈز جاری نہ کیے گئے تو ضائع ہوجائیںگے، جس پر جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ اگر آج درخواست کی سماعت کربھی لیں تو آج آپ کو فنڈز نہیں ملنے درخواست گزار شہریار مہر کا کہنا ہے کہ ،سندھ میں حکمران جماعت اپوزیشن جماعتوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے، عدالت نے پی ایس 101 اور این اے 203 کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا تھا،پیپلز پارٹی کی حکومت اپوزیشن جماعتوں کو فنڈز جاری نہیں کررہی،سیکرٹری خزانہ اور دیگر کے خلاف ترقیاتی فنڈز جاری نا کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔