ْسندھ ہائیکورٹ نے پیپلز امن کمیٹی کے رہنماحبیب جان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی

پیر 11 جون 2018 16:48

ْسندھ ہائیکورٹ نے پیپلز امن کمیٹی کے رہنماحبیب جان کی حفاظتی ضمانت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز امن کمیٹی کے رہنماحبیب جان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ نے حبیب جان بلوچ کی پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض حفاظی ضمانت منظور کی عدالت نے حکم دیا کہ حبیب جان کی پاکستان واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے،حبیب جان بلوچ پر 30 سے زائد مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست میں حبیب جان کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ حبیب جان نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی قیادت میں پیپلز امن کمیٹی قائم کی تھی ،امن کمیٹی کے ایم کیو ایم سے متعدد تصادم ہوے،پیپلز پارٹی نے اختلافات کی وجہ سے حبیب جان کے خلاف 30سے ذائد مقدمات درج کرادیئے ، ان مقدمات کا حبیب جان سے کوئی تعلق نہیں ،بہتر مستقبل کے لیے پاکستان واپس آیا ہوں ہراساں نہ کیا جائے،اپنے خلاف درج مقدمات کا سامنا کرنا چاہتا ہوں پولیس اور دیگر کو گرفتار کرنے سے روکا جائے، درخواست میں صوبائی حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔