تاریخی سمٹ سے قبل ٹرمپ اور سنگاپوری وزیر اعظم مابین ملاقات

شمالی کوریائی صدر سے ملاقات کے نتائج تسلی بخش اور حوصلہ افزا ہوں گے،امریکی صدر

پیر 11 جون 2018 16:15

تاریخی سمٹ سے قبل ٹرمپ اور سنگاپوری وزیر اعظم مابین ملاقات
سنگاپور سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) سنگاپور میں امریکی صدر اور شمالی کوریائی صدر ان مابین تاریخی سمٹ سے قبل ٹرمپ نے سنگار پور کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کی، شمالی کوریائی صدر سے ملاقات کے نتائج تسلی بخش اور حوصلہ افزا ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے دن سنگارپور کے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کے ساتھ تاریخی سمٹ کے لیے گزشتہ روز سنگاپور پہنچے تھے۔ بارہ جون کو ہونے والی اس سمٹ سے قبل ٹرمپ نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس ملاقات کا اچھا نتیجہ نکلے گا۔ اس سمٹ میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے اور دونوں حریف ممالک کے مابین تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ واضح نہیں کہ ٹرمپ ان کے ساتھ ملاقات میں شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا تذکرہ کریں گے یا نہیں۔ اس کمیونسٹ ملک میں ایک لاکھ بیس ہزار افراد سیاسی وجوہات پر قید ہیں۔

متعلقہ عنوان :