افغانستان، طالبان کا سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،5اہلکار جاں بحق،3زخمی

پیر 11 جون 2018 16:14

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) افغانستان کے صوبے قندھارمیں ایک تازہ کارروائی کے دوران طالبان نے 5سیکورٹی اہلکاروں کو موت کی نیند سلا دیا جب کہ 3اہلکار زخمی ہو گئے،طالبان نے یہ حملہ سیکورٹی چیک پوسٹ پر کیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ افغان حکام نے بتایا ہے کہ تشدد کی ایک تازہ کارروائی کے نتیجے میں پانچ سکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی گئی ہے، جنہوں نے قندہار میں ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں تین افغان فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب عید کے موقع پر جنگ بندی کی ایک عارضی ڈیل پر عملدرآمد شروع ہونے والا ہے۔ حالیہ عرصے میں افغان طالبان کی طرف سے حملوں میں اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔