عدالت کا فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کے منشور کی کامیابی ہے،

فاروق بھائی کو دعوت دیتا ہوں، مل کر کام کریں، خالد مقبول

پیر 11 جون 2018 16:13

عدالت کا فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کے منشور کی کامیابی ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کے منشور کی کامیابی ہے،فاروق بھائی کو دعوت دیتا ہوں مل کر کام کریں۔

(جاری ہے)

پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عدالت نے منشور کی تشریح کر دی ہے اور میں اب فاروق ستار بھائی کو دعوت دیتا ہوں، آئیں مل کر کام کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کنونیئر کا عہدہ تنظیم کی امانت ہے، جب چاہے واپس لے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم کیوایم پاکستان کی کنوینر شپ سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے فاروق ستار کی درخواست مسترد کردی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا سربراہ خالد مقبول صدیقی کو قرار دیا ہے۔