اومان: غیر مُلکی ملازمین کے لیے عید سے پہلے عید ہو گئی

جلد ہی اومان میں موجود پردیسی ملازمین کے عارضی ورک پرمٹس میں توسیع کر دی جائے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 11 جون 2018 15:49

اومان: غیر مُلکی ملازمین کے لیے عید سے پہلے عید ہو گئی
اومان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جُون 2018ء) مملکت میں مقیم غیر ملکی پیشہ ور افراد کو ایک خاص مُدت کے لیے عارضی روزگار لائسنس کا اجراء کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے گورنمنٹ کی جانب سے مخصوص شعبوں میں ہُنر مند اور پیشہ ور افراد کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے عارضی مُدت کے لیے ورک پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے طب‘ تعلیم‘ تکنیکی امور‘ مشاورتی مہارت اور تربیتی میدانوں میں ضرورت مند افراد کے حوالے سے مرتب کی گئی رپورٹ کو مدنظر رکھ کر مطلوبہ تعداد میں عارضی ورک پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔

اومان کی وزارت برائے افرادی قوت مخصوص شعبوں میں افرادی قوت کی کمی پُوری کرنے کے لیے سالانہ بُنیادوں پر ورک پرمٹ جاری کرے گی۔ اس کے علاوہ حکومت ایسے قواعد و ضوابط مرتب کرے گی جس کے ذریعے مختلف ہُنر مند افراد ایک کمپنی کو چھوڑ کر دُوسری کمپنی میں ملازمت اختیار کرنے کے اہل ہو سکیں۔

(جاری ہے)

اس اقدام کا مقصد کسی شعبے یا کمپنی میں سٹاف کی کی کمی کو پُورا کرنے کے قابل بنانا ہے۔

غیر مُلکی افرادی قوت سے متعلق قانون میں تبدیلی کے بعد‘ ایک کمپنی اپنے غیر مُلکی ملازم کو دُوسری کمپنی میں تین ماہ کے لیے منتقل کر سکتی ہے‘ لیکن اس اقدام کی منظوری اومان کی وزارتِ افرادی قوت سے لینا لازمی ہو گی۔ واضح رہے کہ اومانی حکام کی جانب سے مملکت سے باہر سے افرادی قوت منگوانے پر پابندی عائد ہے اور اس پابندی میں مزید چھے ماہ کا اضافہ کر دیا ہے جس کی رُو سے یکم جولائی 2018ء سے 31 دسمبر 2018ء تک مملکت سے باہر مقیم کوئی غیر اومانی ورک پرمٹ ویزہ نہیں حاصل کر سکتا۔

اس اقدام کا مقصدیہ تھا کہ اومانی شہریوں کو بڑی تعداد میں برسرروزگار کیا جا سکے۔ عوام میں بھی گزشہ چند عشروں کے دوران مملکت میں موجود ملازمتوں پر غیر ملکیوں کی بھرتی کو تشویش کی نظر سے دیکھا جا رہا تھا اور ان کی تعداد کو بتدریج گھٹانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :