نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کے واقعات میں اچانک اضافہ
موٹر سائیکل سوارڈاکوں کاٹولہ خوف کی علامت بن گیا ، گذشتہ روز افطار کے وقت ڈاکوئوں نے بیک وقت چار دکانوں کا صفایاکردیا
پیر 11 جون 2018 15:56
(جاری ہے)
گذشتہ روز نارتھ کراچی کے سیکٹر5-A/1میں واقع عثمان غنی مسجد سے ملحق مارکیٹ میں مغرب کی اذان کے وقت 2موٹر سائیکل پر سوار 4ڈاکوئوں نے دکانداروں کیساتھ روزہ کھولا اور اس کے فوری بعد پستول دکھا کر لوٹ مار شرو ع کر دی ۔
بتایا جاتا ہے کہ عرفان سبزی فروش ڈاکوئوں نے 9ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھینا اسی طرح اس سے ملحق شاہد کریانہ اسٹور کے مالک شاہد سی20ہزار وپے مالیت کا موبائل فون ،نجمی پان شاپ سی5900روپے نقدی اور عمر کریانہ اسٹور سے 25ہزار روپے کیش چھین کر با آسانی فرار ہو گئے ڈاکوئوں نے پیدل چلنے والے راہگیروں سے بھی لوٹ مار کی ۔ذرائع نے بتایا کہ نارتھ کراچی کے متعدد علاقے جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن چکے ہیں اور وہ جب چاہتے ہیں لوٹ مار کر کے با آسانی فرار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے مقامی دکانداروں اور شہریوں میں خوف کی فضاء پائی جاتی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ دکانداروں نے لوٹ مار کے واقعات کی مقامی تھانے میںرپورٹ درج نہیں کرائی۔ دوسری جانب مقامی تھانے کی پولیس ڈاکوئوں کے خلاف کارروائی میں ناکا م ہے علاقہ پولیس صرف نمائشی گشت میں مصروف ہے جس کی وجہ سے ڈاکوئوں کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں اور لوٹ مار کے واقعات مین تیزی کیساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.