Live Updates

عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا

زلفی بخاری عمران خان اور اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب جانا چاہتے تھے،نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر ایف آئی اے حکام نے روک لیا

پیر 11 جون 2018 15:56

عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کی وجہ سے سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ذلفی بخاری کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے عمران خان اور اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانا ہونا تھا لیکن ایف آئی حکام نے انہیں نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث روک دیا۔

زلفی بخاری کو عمران خان کے ہمراہ ایک بجے نور خان ایئر بیس سے روانہ ہونا تھا۔ایف آئی اے ذرائع نے کہا ہیکہ زلفی بخاری کی وجہ سے عمران خان بھی اب تک روانہ نہیں ہوسکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری دوہری شہریت رکھتے ہیں اور ان کے پاس پاکستان کے علاوہ برطانوی شہریت بھی۔ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آئی ہے کہ زلفی بخاری کا نام کس وجہ سے ای سی ایل میں درج ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات