وزارت داخلہ الیکشن کمیشن میں ملی مسلم لیگ سے متعلق رپورٹ حتمی رپورٹ پیش نہ کر سکی

الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر وزارت سے مکمل رپورٹ طلب کر لی

پیر 11 جون 2018 15:15

وزارت داخلہ الیکشن کمیشن میں ملی مسلم لیگ سے متعلق رپورٹ حتمی رپورٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) الیکشن کمیشن میں وزارت داخلہ ملی مسلم لیگ سے متعلق رپورٹ حتمی رپورٹ پیش نہ کر سکی ، الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر وزارت سے مکمل رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

پیر کوالیکشن کمیشن میں ملی مسلم لیگ کی پارٹی رجٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے کی، ملی مسلم لیگ کے وکیل نے کہا کہ وزارت داخلہ کے خط میںملی مسلم لیگ کے کسی عہدیدار کے بارے میں نہیں کہا گیا کہ وہ واچ لسٹ میں ہیں، خط میں حافظ سعید کی بات کی گئی ہے، اس موقع پر وزارت داخلہ کے نمائندے نے الیکشن کمیشن کو بتایا ہم نے یہ معاملہ ایجنسیوں کو بھیجا ہوا ہے ، ابھی صرف ایک ایجنسی کی رپورٹ آئی ہے جو رپورٹ آئی ہے وہ ہم پبلک نہیں کرنا چاہتے ، بعد ازاں وزارت داخلہ کے نمائندے الیکشن کمیشن کے سامنے چیمبر میں بھی پیش ہوئے، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13جون تک ملتوی کر دی۔