پنجاب کی 6رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا‘

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نگراں کابینہ سے حلف لیا پنجاب کابینہ میں وقاص ریاض‘زیڈ ایم رضوی‘انجم نثار‘جوادساجد‘شوکت جاوید اورسابق چیئرمین واپڈاظفرمحمود شامل پنجاب کابینہ کیلئے پہلے 9نام دئیے گئے جنہیں کم کر کے 6کر دیا گیا تھا

پیر 11 جون 2018 15:15

پنجاب کی 6رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) 9 کی بجائے 6 رکنی پنجاب کی نگران کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نگراں کابینہ سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران کابینہ کی حلف برداری تقریب گورنرہاؤس میں ہوئی جس میںنگراں کابینہ کے ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا جبکہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نگراں کابینہ سے حلف لیا۔تقریب میں نگراں وزیراعلی حسن عسکری سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔نگران کابینہ میں وقاص ریاض،زیڈ ایم رضوی،انجم نثار،جوادساجد، سابق آئی جی شوکت جاوید اورسابق چیئرمین واپڈاظفرمحمود شامل ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب کابینہ کے لئے پہلے 9نام دئیے گئے جنہیں کم کر کے 6کر دیا گیا تھا۔