آسٹریا میں مساجد کی بندش اسلام مخالف اقدام ہے، ترک صدر

فیصلہ دنیا کو صلیب اور ہلال کے مابین جنگ کی طرف راغب کرے گا، رجب طیب اردوان

پیر 11 جون 2018 15:07

آسٹریا میں مساجد کی بندش اسلام مخالف اقدام ہے، ترک صدر
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے آسٹریا میں غیر ملکی امداد پر انحصار کرنے والی 7مساجد کو بند کیے جانے کے فیصلے کیخلاف اقدام کو اسلام مخالف قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

رجب طیب اردوان نے آسٹریا میں غیر ملکی امداد پر انحصار کرنے والی 7مساجد کو بند کیے جانے اور ان مساجد سے منسلک درجنوں ترک نڑاد اماموں کو ملک بدر کرنے کے فیصلے کیخلاف کارروائی کرنے پر زور دیتے ہوئے اس اقدام کو اسلام مخالف قرار دیا ہے۔استنبول میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ ان کو خدشہ ہے کہ آسٹریا کے چانسلر کا یہ فیصلہ دنیا کو صلیب اور ہلال کے مابین جنگ کی طرف راغب کرے گا

متعلقہ عنوان :