سعودی عرب میں سینکڑوں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

لائسنس جاری ہونے پر خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والی سعودی خواتین اپنی ہم وطنوں کو کاریں چلانے کی تربیت دیں گی

پیر 11 جون 2018 15:07

سعودی عرب میں سینکڑوں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) سعودی عرب میں خواتین کولائسنس کا اجرائ تیزی سے جاری ہے اور اب تک لگ بھگ سینکڑوں لائسنس خواتین کو جاری کر دئیے گئے ہیں۔اس خوشگوار اور تاریخی لمحات میں خواتین تمام ڈاکیومنٹیشن پوری کرتی دکھائی دیں اوراس موقعے پر وہ نہایت خوش بھی نظر آئیں۔ خواتین کوڈرائیونگ لائسنس کے اجرائ کے بعد سعودی خواتین اب 24جون سے خودڈرائیونگ کرتی دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں سینکڑوں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری خواتین کی ڈرائیونگ میں مہارت کی جانچ کے بعددیگر سعودی شہروں میں بھی لائسنس جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔سعودی خواتین کو کار چلانے کی تربیت دینے کے لیے پانچ شہروں میں ڈرائیونگ اسکول قائم کیے گئے ہیں۔ان اسکولوں میں بیرون ممالک سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والی سعودی خواتین اپنی ہم وطنوں کو کاریں چلانے کی تربیت دیں گی

متعلقہ عنوان :