Live Updates

پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے چوہدری نثار پر ناقابل یقین الزام عائد کر دیا

اس وقت ن لیگ کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کےذمے دار چوہدری نثار ہیں، ہمیشہ چوہدری نثار نے ن لیگ والوں کو غلط مشورے دیے، پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم کی صحافیوں سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 11 جون 2018 13:53

پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے چوہدری نثار پر ناقابل یقین الزام ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جون 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ ہمیں تو اپنے اعمال کی سزامل رہی ہے ۔ ن لیگ کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کے ذمے دار چوہدری نثار ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں نے ڈاکٹر عاصم سے چند سوالات کیے اور کہا کہ عمران خان اور شہباز شریف کراچی سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ، سندھ کے سیاستدانوں کے لئے کوئی خطرہ تو نہیں ؟ تو ڈاکٹر عاصم نے جواب دیا کہ نہیں خطرہ کس بات کا۔

ہمیں تواپنےاعمال کی سزامل رہی ہے۔صحافی نے ڈاکٹر عاصم سے چوہدری نثار سے متعلق بھی سوال کیا اور پوچھا کہ چوہدری نثار کے حوالے سے شریف برادارن میں اختلاف پایا جاتا ہے اس متعلق آپ کیا کہیں گے۔جس کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کےذمے دار چوہدری نثار ہیں، ہمیشہ چوہدری نثار نے ن لیگ والوں کو غلط مشورے دیے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم نے ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے کہا کہ اگر ریحام خان کی کتاب میں کچھ غلط ہے تو اس معاملے کو عدالت جانا چاہئیے،اس موقع پر صحافی نے ڈاکٹر عاصم سے ایم کیو ایم کی سیاست سے متعلق بھی سوال کیا اور کہا کہ ایم کیو ایم سے متعلق پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی سیاست اب نظر نہیں آرہی تو صحافی نے سوال کیا ایم کیو ایم کی متبادل جماعت کونسی ہوگی ؟تو ان کا کہنا تھا کہ لوگ خود اس جماعت کا انتخاب الیکشن میں کریں گے۔

یاد رہے کہ چوہدری نثار خود ایک پریس کانفرس میں اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ وہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ تو کام کر سکتے ہیں تا ہم مریم نواز کے ماتحت کام نہیں کر سکتے۔نواز شریف بھی اس معاملے میں اپنی بیٹی کے ساتھ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے چوہدری نثار سے راہیں تقریبا جدا کر لی ہیں تاہم شہباز شریف ابھی بھی چوہدری نثار کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ نے عام انتخابات میں ٹکٹیں تقسیم کرنے کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا ہے۔اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارکا نام پارلیمانی بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا،تاہم قائد مسلم لیگ ن کی صاحبزادی مریم نواز اس پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات