ریحام خان کے بعد ایک اور بڑے سیاسی رہنما کی اہلیہ اِن ایکشن
میں کئی برس تک قومی اسمبلی کے اندر رہنے کے باعث اپنی کتاب میں کئی نام نہاد شریفوں کے پردے چاک کر سکتی ہوں،سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی اہلیہ ہونے کی دعویدار سیمل راج کی گفتگو
مقدس فاروق اعوان پیر 11 جون 2018 13:02
(جاری ہے)
حالانکہ راجہ بشارت شادیوں کا شوقین ہے اور اس کی پہلی بیوی خاندانی تھی۔راجہ بشارت نے دوسری شادی سابق سینیٹر پری گل،تیسری شادی ٹی وی اینکر کنول سے جب کہ چوتھی شادی مجھ سے کی تھی۔
حالانکہ میں دوبچوں کی ماں تھی۔اور شادی شدہ تھی لیکن راجہ بشارت کےاصرار پر میں نے اپنا گھر بار اور شوہر چھوڑ کر زندگی کی سب بڑی غلطی کی تھی۔اور اب میرا یہ مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں چل رہا ہے۔اور جب سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت کی کتاب کی افتتاحی تقریب میں پہنچی تو راجہ بشارت کی ایما پر سیکیورٹی والوں نے مجھے اندر نہ جانے دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان سے متعلق جو انکشافات کیے ہیں میرا معاملہ اس سے بر عکس ہے۔اور میرے پاس نکاح کے ثبوت،تصاویر اور دیگر کاغذات بھی موجود ہیں۔میں نے یہ کتاب اس لیے لکھی ہے کہ پاکستان کے اندر سیاست میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس سے متعلق لوگوں کو بتایا جائے۔جس طرح مخصوص نشستوں پر خواتین کو ہراساں کر کے ان سے دوستیاں کی جاتی ہیں۔میں کئی برس تک قومی اسمبلی کے اندر رہنے کے باعث کئی نام نہاد شریفوں کے پردے چاک کر سکتی ہوں۔اور میرا کتاب لکھنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ میں عورتوں کو بتا سکوں کیسے میں نے بے وقوفی کے تحت اپنا گھر،بچے اور شوہر کو قربان کیا۔اور میں نےا ب مظوم عورتوں کے لیے ایک این جی او بھی بنائی ہے۔انہوں نے کہا راجہ بشارت کے خلاف اتنے ثبوت موجود ہیں کہ کوئی بھی پبلشر میری کتاب پبلش کرنے سے انکار نہیں کر سکتا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.