اسلام آبادہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی کنوینر شپ کامحفوظ فیصلہ سنا دیا،

خالد مقبول صدیقی کنوینر برقرار

پیر 11 جون 2018 13:12

اسلام آبادہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی کنوینر شپ کامحفوظ فیصلہ سنا دیا،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فاروق ستارکی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کاحقیقی وارث خالد مقبول صدیقی کو قرار دے دیا۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس عامرفاروق نے ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ کے حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست پر مختصر فیصلہ سنادیا۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ نے اپنے مختصر فیصلے میں فاروق ستارکی درخواست مسترد کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر قرار دے دیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 26 مارچ کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے آئینی سربراہ سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے فیصلہ دیا تھا کہ فاروق ستارایم کیوایم کے کنوینر نہیں رہے، فاروق ستار نے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت عالیہ نے ایم کیوایم پاکستان کی کنوینر شپ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فاروق ستارکو بحال کیا تھا، جس پر خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید جمیل نے نظر ثانی اپیل دائر کی تھی۔