سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کرنے کا حکم دے دیا

ہم نے پرویز مشرف کو واپسی کے لیے تحفظ دیا تھا، ایئر پورٹ سے عدالت تک انہیں گرفتار نہ کیا جائے، چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 11 جون 2018 11:42

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کرنے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جون 2018ء) سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کے لیے دو روز میں خصوصی عدالت تشکیل دینے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سرابراہی میں سابق صدر پرویز مشرف کی پاکستان واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران چیئرمین نادرا نے بتایا کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی شناختی کارڈ کے بلاک ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ہم نے پرویز مشرف کو واپسی کے لیے تحفظ دیا تھا۔ ایئر پورٹ سے عدالت تک پرویز مشرفکو گرفتار نہ کیا جائے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ مشرف واپس آئیں اور اپنے مقدمات کا سامنا کریں جس پر چیئرمین نادرا نے کہا کہ مشرف کی واپسی کارڈ کے بلاک ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ کارڈ بلاک کرکے کیوں پرویز مشرف کی واپسی روکنے کا عذر پیدا کر رہے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے مشرف کے بلاک کارڈ اور پاسپورٹ کو کھولنے کےلیے نادرا کو حکم دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ہدایت کی کہ ائیرپورٹ سے عدالت تک سابق صدر پرویز مشرف کو گرفتار نہ کیا جائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ مشرف پاکستان واپس آئیں اور عدالت میں اپنے مقدمات کا سامنا کریں۔

یاد رہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ ،ْسابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ عدالت نے نے میرے بارے میں مبہم فیصلہ دیا ہے جس پرپریشانی میں مبتلا ہوں ،ْ پاکستان آناچاہتا ہوں لیکن میرے پاس پاسپورٹ نہیں ہے ۔دبئی میں افطار ڈنر سے خطاب میں پرویز مشرف نے کہا کہ خود کو تنہا محسوس کر رہا تاہم پارٹی ورکر ز میرا حوصلہ بڑھاتے رہتے ہیں۔ مجھے تمام مقدمات میں ضمانت دی جائے اور 26جولائی سے قبل فیصلہ سنایاجائے۔