شہباز شریف کاالیکشن لڑنے کا فیصلہ واپس

پارٹی اختلافات یا شکست کا خوف، اہم ترین حلقے سے الیکشن میں حصہ نہ لینے کی وجہ سامنے آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جون 2018 11:33

شہباز شریف کاالیکشن لڑنے کا فیصلہ واپس
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 جون 2018ء) : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کراچی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ ن لیگی سینیٹر نے بھی شہباز شریف کے کراچی سے الیکشن نہ لڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔ گذشتہ روز سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف نے 10 سال پنجاب پر حکومت کرنے کے بعد سندھ کا رُخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کراچی کے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کراچی سے بھی الیکشن لڑنے کا علان کر دیا ہے۔شہباز شریف کراچی کے حلقہ این اے 248,249,259 سے الیکشن لڑیں گے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے لیے الیکشن فارم مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما سلیم ضیاء نے لیے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم اب شہباز شریف نے کراچی سے الیکشن لڑنے کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

ن لیگی سینیٹر سلیم ضیاء نے بھی تصدیق کی ہے کہ شہباز شریف کراچی سےالیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔ذرائع نے کہا کہ شہباز شریف نے یہ فیصلہ ن لیگ کی سینئر قیادت سے مشورے کے بعد لیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز شہباز شریف ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے رو برو بھی پیش ہوئے تھے۔ صدر ن لیگ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج لاہورکے اُمیدواروں کے انٹرویو کیے جا رہے ہیں۔

اُمیدواروں کےمسلسل انٹرویوزکیے جا رہے ہیں۔ٹکٹ کے خواہش مند اُمیدواروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔مسلم لیگ ن کےٹکٹ کےخواہشمند اُمیدواروں کا جذبہ قابل دید ہے۔ صدر ن لیگ شہباز شریف بھی ٹکٹ کے حصول کے لیے پارلیمانی بورٖڈ کے سامنے پیش ہوئے،اور 35 رکنی پارلیمانی بوڑد کے سامنے انٹرویو دیا اس دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی اور پارلیمانی بورڈ جو بھی فیصلہ کرے گی میں اس کا پابند ہوں۔

اور یہ بات تمام پارٹی رہنماؤں کے ذہن میں ہونی چاہئیے کہ پارٹی کے قائد نواز شریف ہیں اورنواز شریف نے اس پارٹی کو خون پسینے سے ایک کیا۔ اور اس کو پورے پاکستان میں متعارف کروایا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں تو صرف پنجاب میں جلسے کرتے تھا اور نہ کبھی مجھے قائد ن لیگ نے کہیں اور جلسہ کرنے کی اجازت دی اس بار انہوں نے مجھے کراچی میں جلسہ کرنے کی اجازت دی تو میں نے وہاں دیکھا کہ کراچی کے لوگ سب سے پہلے یہ بات کرتے ہیں کہ میاں نواز شریف نے کراچی میں امن قائم کیا ہے۔۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی نے کام کرنے کا موقع دیا اور اب پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی مجھے قبول ہو گا۔