پیپلزپارٹی:سندھ میں قومی وصوبائی اسمبلی کے160امیدواروں کااعلان

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری این اے200اور این اے 246جبکہ آصف زرداری این اے 213 سے الیکشن لڑیں گے۔اعلامیہ پیپلزپارٹی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 10 جون 2018 23:04

پیپلزپارٹی:سندھ میں قومی وصوبائی اسمبلی کے160امیدواروں کااعلان
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جون 2018ء) : پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کے160 حتمی امیدواروں کا اعلان کردیاہے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری این اے200اور این اے 246جبکہ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی این اے 213سے الیکشن لڑیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

پیپلزپارٹی نے سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر160 حتمی امیدواروں کا اعلا کیا ہے۔ جبکہ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری پنجاب کے امیدواروں کا اعلان بلاول بھٹو لاہور میں کریں گے۔آصف زرداری آج لاہور پہنچ گئے ہیں۔ جہاں پرحتمی امیدواروں کی فہرست مرتب کی جائے گی۔ سندھ کے امیدواروں کے مطابق بلاول بھٹو این اے 246 کراچی اور این اے 200 لاڑکانہ، آصف زرداری این اے213 شہید بے نظیر آباد، خورشید شاہ این اے206 سکھر ون، این اے197 کشمور سے احسن مزاری، این اے 236 ملیر ون سے جام عبدالکریم جوکھیو،این اے 237 ملیر ٹو سے عبدالحکیم بلوچ، پیپلز پارٹی نےاین اے243گلشن اقبال سےعمران خان کےمقابلےمیں شہلارضا، این اے 238 ملیر 3 سے آغا رفیع اللہ، این اے 240 کورنگی سے شیخ محمد فیروز،این اے 241 کورنگی سے معظم علی قریشی،این اے242 کراچی ایسٹ سے اقبال ساند، این اے247 ساؤتھ سے عبدالعزیز میمن ،این اے 248 سے عبدالقادر پٹیل ،این اے244 ایسٹ سے اسد عالم نیازی ، این اے 245 ایسٹ سے فرخ نیاز تنولی، این اے 250 ویسٹ سے علی احمد،آصف زرداری کے بہنوئی منورتالپور این اے 219 میرپورخاص سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

پی ایس01 جیکب آباد سے میر اورنگزیب پھنور، پی ایس 10 لاڑکانہ ون سے فریال تالپور، پی ایس11 لاڑکانہ دو سے نثار کھوڑو، پی ایس02 جیکب آباد سے ڈاکٹر سہراب سرکی، پی ایس03 جیکب آباد سے میر ممتاز جاکھرانی، پی ایس04 کشمور سے حاجی عبدالرؤف، مراد علی شاہ پی ایس34 نوشہروفیروز دو اور پی ایس80 جام شورو1، عذرا پیچوہو پی ایس37 شہید بے نظیر آباد ،پی ایس 127 کراچی ویسٹ سے ناز بلوچ،پی ایس78 ٹھٹھہ سے حاجی علی حسن زرداری، پی ایس63 سے شرجیل میمن، مرتضیٰ وہاب پی ایس111 ، پی ایس62 حیدرآباد سے جام خان شورو الیکشن میں حصہ لیں گے۔ تاہم پیپلز پارٹی نے ابھی این اے202 اور این اے203 سے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اسی طرح باقی امیدواروں کے نام پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔