ٹکٹ نہ دینےکیلئےمضحکہ خیزڈرامےکیے جارہے ہیں،چوہدری نثار
پہلےبھی کہہ چکاہوں کہ نہ ان کے ٹکٹ کا امیدوارہوں اورنہ ہی محتاج ہوں، کبھی ایسانہیں ہوا سینئر ترین ارکان انٹرویو دیں؟ جاتی امراء والوں کوکہتاہوں کہ ڈراموں اوربچگانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ بنوائیں،صحتیابی کے بعدکھل کران امور پربات کروں گا۔ نون لیگی رہنماء چوہدری نثارکا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ اتوار 10 جون 2018 22:07
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جاتی امراء والوں کوکہتاہوں کہ ڈراموں اور بچگانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ بنوائیں۔
کیا ایسا پہلے کبھی ہوا ہے کہ پارٹی کے سینئر ترین ارکان پارلیمانی بورڈکے سامنے انٹرویو دیں۔انہوں نے کہاکہ علالت سے صحت یابی کے بعد سارے امور پرکھل کراظہار رائے کروں گا۔واضح رہے مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے پارٹی ٹکٹ کیلئے پارٹی کے تاحیات قائد محمد نواز شریف کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ کو انٹرویو دیا۔ اس موقع پر پارلیمانی بورڈ کے اراکین نے شہباز شریف سے ان کی بطور رکن پنجاب اسمبلی کارکردگی اور مستقبل کے حوالے سوالات کئے جن کا شہباز شریف نے بڑے مدلل انداز میں جواب دیا ۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطا بق شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ نواز شریف پارٹی کے قائد ہیں اور ہم سب پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں، پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی مجھے قبول ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے اپنے خون اور پسینے سے پارٹی کو سینچا ہے اور پورے پاکستان میں پارٹی کو متعارف کرایا ہے ۔ انہوں نے پارلیمانی بورڈ کے سامنے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی اجازت سے سندھ میں جلسے کئے ہیں وہاں پر سوائے لوٹ مار کے کچھ نظر نہیں آیا ۔ وہاں کے عوام بر ملا کہتے ہیں کہ نواز شریف نے کراچی میں امن اور روشنیوں کوبحال کیا ہے ۔ آ پ نے اور میں نے خیبر پختوانخواہ کے دورے بھی کئے ہیں وہاں کی صورتحال بھی آپ کے سامنے عیاں ہے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے سامنے انٹر ویو کیلئے پیش ہو کر جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا مجھے قبول ہوگا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء چوہدری نثار نے این اے 63اور این اے 59سے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے اعلان کیا تھا کہ چوہدری نثار ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں ان کو ٹکٹ دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.