مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شاہ محمد شاہ نے این اے 238اور 223جبکہ پی ایس 58 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

․سابق سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے بھی مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

اتوار 10 جون 2018 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کے کراچی سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں این اے 248، 249 اور 250 سے کاغذات نامزدگی آج گیارہ جون کو ان کے نامزد نمائندے رانا مشہود جمع کرائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر سلیم ضیا نے اتوار کو میاں شہباز شریف کے لیے کراچی سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے تھے جوکہ آج (پیر) رانا مشہود جمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی کی اسکرونٹی کے وقت بھی میاں شہبازشریف کی حاضری ضروری نہیں ہے۔ ان کی طرف سے دیا گیا اتھارٹی لیٹرپیش کرکے کوئی بھی نمائندہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے روز پیش ہوسکتا ہے۔ دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 238، این اے 223 اور پی ایس 58 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ دوسری جانب سابق سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے بھی مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔