Live Updates

25جولائی کو ملک و قوم کو لوٹنے والوں کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا ،اعجاز احمد چوہدری

اتوار 10 جون 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و امیدوار این اے 133 اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ 25جولائی کو ملک و قوم کو لوٹنے والوں کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا ، قوم کرپٹ ، چور، لیٹرے اور جھوٹے سیاستدانون سے نجات کا تہیہ کرچکی ، نواز شریف انٹرنیشنل جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں ان کو احمقوں نے گھیر رکھا ہے،سپریم کورٹ نواز شریف کو دھوکہ باز اور فراڈیا قرار دے چکی ہے، نواز شریف صرف کرپٹ ہی نہیں بلکہ منی لانڈر بھی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، اداروں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی بنیادوں کو بھی کھو کھلا کیا ہے، اداروں کی تذلیل کرنا شریف برادران کا وطیرہ بن چکا ہے تاریخ میں پہلی بار نواز شریف کا احتساب ہو رہا ہے اسی لیے ا ن کی چیخیں نکل رہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ گز شتہ روز پی پی 167کی یوسی 235میں پارٹی رہنما حاجی خادم حسین کی جانب سے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے ملکی معیشت کا بیراغرق کر دیا ہے قوم مقروض ہوچکی ہے جبکہ نواز شریف اور ان کے بچوں کے اثاثوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا ہے،(ن) لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ چور، لیٹروں اور جھوٹوں کا ٹولہ ہے قوم ایسی جماعت پر اعتماد کر نے کو تیار نہیں ، پورا کا پورا شریف خاندان چور ہے ،قوم ان چوروں کو جیل میں دیکھنا چاہتی ہے ، پوری قوم اداروں کی پشت پر کھڑی ہے ، ملک اہم ترین موڑ پر کھڑا ہے ۔

انہوںنے مزیدکہاکہ پنجاب سمیت پورا ملک تحر یک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے اور تحر یک انصاف کو اقتدار میں آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی انشاء اللہ 2018میں ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہو ں گے ۔بعدازں اعجازاحمد چوہدری سے پارٹی رہنما راجہ شبیر کی قیادت میں پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کی اور الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات