دو سو سے زائد مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا، اسپین

اتوار 10 جون 2018 21:40

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) ہسپانوی بحریہ نے بحیرہئ روم میں کارروائی کرتے ہوئے 231 مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔ ریسکیو سروس کے اہلکاروں کے مطابق ان مہاجرین کو چھ مختلف کشتیوں سے بچایا گیا۔

(جاری ہے)

مہاجرین افریقہ سے غیر قانونی انداز میں یورپ ہجرت کرنا چاہتے تھے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس سال اب تک 785 مہاجرین پناہ کے سفر میں ڈوب کر ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔سن 2018 میں اب تک یورپ پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد 27,482 ہے۔