ممنون اور مودی کا مصافحہ عالمی شہ سرخیوں میں آگیا

اتوار 10 جون 2018 21:30

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر صدر ممنون حسین اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان مصافحہ عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں میں آگیا ۔

(جاری ہے)

شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس میں پاک بھارت رہنمائوں کا خوشگوار انداز میں مصافحہ دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، سربراہ کانفرنس کے موقع پر میزبان صدر شی جن پنگ اپنے مہمانوں کے ساتھ موجود تھے۔

جب بھارتی وزیر اعظم نے صد ر ممنون حسین سے مصافحہ کیا اور انہیں کانفرنس میں خوش آمدید کہاجس کا جواب انتہائی گرم جوشی سے ملا،نریندر مودی آگے بڑھے،پھر پلٹے تو ایک بار پھر دونوں رہنمائوں کے درمیان غیر رسمی انداز میں بات ہوئی۔روس کے صدر پیوٹن نے بھی ہیلو ہائے کی اور پھر تینوں رہنما اپنی نشستوں کی جانب بڑھ گئے۔