صدرمملکت ممنون حسین سے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی ملاقات

اتوار 10 جون 2018 20:50

چنگ ڈاؤ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) صدرمملکت ممنون حسین سے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے چنگ ڈاؤ سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤ ں نے دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات مستحکم ہوئے ہیں جبکہ تجارت، توانائی، سیکیورٹی، ثقافت، تعلیم اور عوامی سطح پر رابطے مستقبل میں تعاون بڑھانے کیلئے نئی راہوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں اقوام کے درمیان باہمی تجارت کے وسیع مواقع ہیں اور تجارتی حجم کو بڑھانے اور معاشی تعلقات میں اضافہ کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔