میاں شہباز شریف کے کراچی سے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی رانا مشہود آج جمع کرائیں گے

اتوار 10 جون 2018 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کے کراچی سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں این اے 248، 249 اور 250 سے کاغذات نامزدگی آج گیارہ جون کو ان کے نامزد نمائندے رانا مشہود جمع کرائیں گے سینیٹر سلیم ضیا نے شہباز شریف کے لیے کراچی سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں جوآج جمع کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی اسکرونٹی کے وقت بھی میاں شہبازشریف کی حاضری ضروری نہیں ہے ان کی طرف سے دیا گیا اتھارٹی لیٹرپیش کرکے کوئی بھی نمائندہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے روز پیش ہوسکتا ہے۔