آئی جی سندھ اللہ ڈنوخواجہ کا نئے تعمیر ہونے والے وجوٹو پولیس تھانہ کا افتتاح اور دورہ رپورٹنگ سینٹر میں سہولت بہتر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

اتوار 10 جون 2018 18:20

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) آئی جی سندھ اللہ ڈنوخواجہ کا نئے تعمیر ہونے والے وجوٹو پولیس تھانہ کا افتتاح اور دورہ رپورٹنگ سینٹر میں سہولت بہتر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار۔ ایس ایس پی تھر پارکر نے ضلع تھرپارکر میں نئے تعمیر ہونے والے پولیس تھانوں پر بریف بھی کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوکوٹ کے قریب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ضلع تھرپارکر کے وجوٹو پولیس تھانے پہنچ کر تھانے کا افتتاح کیااور رپورٹنگ سینٹر لاک اپ اور تھانے کا دورہ بھی کیا جبکہ آئی جی سندھ نے وجوٹو پولیس کے رپورٹنگ سینٹر میں پولیس تھانہ میں فریاد لے کر آنے والے افراد کے لئے جنریٹر اور دیگر سہولت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور آئی جی سندھ نے ایس ایس پی تھرپارکر کو ہدایات جاری کیں کہ رپورٹنگ سینٹر میں جنریٹراوردیگر کمی کو فی الفور پوراکیا جائے اور پولیس کے پاس آنے والے ہر افراد کو بہتر سے بہتر سہولتیں مہیا کی جائیں اورانصاف کے لئے آنے مرد وخواتین کا قانون کے مطابق حق و انصاف فراہم کیا جائے اس موقع پر ایس ایس پی تھرپارکر امیر سعود مگسی نے آئی جی سندھ کو ضلع بھر میں تعمیر ہونے والے تھانوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی اور ایس ایس پی تھرپارکرنے پولیس تھا نوں میں اپنی شکایات لے کر آنے والے افراد کے لئے تھانوں میں بنائیں گئے ویٹنگ رومز تھر کے چونرا (جھونپڑا) پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تھانوں میں چونرا بنانا اچھا اور موثر اقدام ہے اور تھانوں میں مذید چونرے تعمیر کئے جائے آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کی محافظ ہے اور ان کا فرض بناتا ہے کہ وہ خلوص نیت سے اپنے عوام کی خدمت کرے تا کہ شہریوں میں پولیس کے بارے میں منفی تاثر ختم ہوبعد ازاں آئی جی سندھ نے مٹھی کا بھی دورہ کیا اور ڈسپینسری کا بھی افتتاح کیا ۔

متعلقہ عنوان :