پاکستان ریلوے کا مسافروں کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے پیش نظر سمر ویکیشن اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

اتوار 10 جون 2018 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) پاکستان ریلوے نے مسافروں کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے پیش نظر سمر ویکیشن اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق سمر ویکیشن اسپیشل ٹرین عید الفطر کے بعد کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلائی جائے گی۔سمر ویکیشن اسپیشل ٹرینیں راولپنڈی سے 18، 22، 26 اور 30 جون کی دوپہر اڑھائی بجے کراچی کے لئے روانہ ہوں گی۔

(جاری ہے)

جبکہ کراچی سے 20، 24 اور 28 جون کو سمر ویکیشن اسپیشل ٹرینیں رات 8 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوں گی۔سمر ویکیشن اسپیشل ٹرینیں حیدر آباد، روہڑی، خانپور بہاولپور، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، رائے ونڈ، لاہور، گوجرانوالہ، وزیر آباد، گجرات، لالہ موسی اور جہلم اسٹاپ کریں گی۔پاکستان ریلوے کی جانب سے اعلان کردہ خصوصی ٹرینوں میں اے سی بزنس، اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس شامل ہوگی۔