پاکستانی مارشل آرٹس کھلاڑی مزید بین الاقوامی اعزازات کیلیے پُر عزم

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نا م روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی حکومتی سرپرستی سے محرومی ایک المیہ سے کم نہیں،اسدحنیف

اتوار 10 جون 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) پاکستان کے مایہ ناز مارشل آرٹس کھلاڑی و گولڈ میڈلسٹ اسد حنیف جنہوں نے گزشستہ سال اکتوبر میں میں سب سے زیادہ پش اپس لگانے کا گنیزبک ریکارڈ قائم کیا تھا نے ایک بار پھر مارشل آرٹس کے شعبے میں مزید ریکارڈزکے حصول کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی سرکاری و غیر سرکاری سرپرستی کی عدم موجودگی کے باوجود خوب سے خوب تر کی جانب اپنا سفر جاری رکھیں گے اور وطنِ عزیز کے لیے مزیدعالمی اعزازات حاصل کرکے دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے اسد حنیف مارشل آرٹس میںمجموعی طور پر تین گنیز ریکارڈ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایشین چیمپئن شپ میں مُلک کے لیے گولڈ میڈل بھی جیت چکے ہیںمگر ان کارہائے نمایاں کے باوجود ابھی تک صوبائی و فاقی سطح پر کسی بھی قسم کی سرپرستی و معاونت سے محروم رہے ہیں۔

(جاری ہے)

- اسد حنیف نے کہا کہ 'ماں باپ زندہ اور میں یتیموں کی طرح ہوں'کے مصداق ملکی کھلاڑی بھی بے یار و مددگار ہیں اور اپنے مستقبل کے حوالے سے بے یقینی کا شکار ہیں ۔

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نا م روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی حکومتی سرپرستی سے محرومی ایک المیہ سے کم نہیں۔ نچلی سطح سے تعلق رکھنے والے غیر مراعات یافتہ کھلاڑیوںکی تنِ تنہا عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی حب الوطنی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے جو کسی بھی دوسرے اعزاز سے بڑھ کر ہے لیکن اپنے ہی لوگوں سے بار بار ہار جاناہماری بے بسی کی عبرت ناک علامت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ختم شد

متعلقہ عنوان :