چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کا یوسی 22 میں سیوریج مسئلے کا معائنہ، مسئلہ فوری حل کیا جائے افسران کو ہدایات جاری

اتوار 10 جون 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ نکاسی آب کا مسئلہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے ، جگہ جگہ سیوریج کی گندگی نے ہمارے اسلامی تشخص کہ صفائی نصف ایمان ہے کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کراچی کے باسیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ایسے میں بلدیہ شرقی اس خلا کو پٴْر کرنے کیلئے کوشاں ہے محدود وسائل میں ہمیں یہ اضافی ذمہ داری بھی نبھانی پڑ رہی ہے مگر عوام کو سیوریج مسائل کے بھنور سے نکالنے کیلئے جو بھی کام کرواسکتے ہیں اسے سر انجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 22 کے چیئرمین عبدالسلام کے ہمراہ سر سید یونیورسٹی سے متصل فلیٹ کے عقب میں نکاسی آب کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیوریج کے پانی کی مناسب نکاسی نہ ہونے کے سبب سیوریج کا پانی سڑک پر پھیل گیا ہے جس سے علاقہ مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے موقع پر متعلقہ افسران کو فوری اس مسئلے کو حل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر اس جگہ کو صاف کیا جائے اور ونچنگ کے عمل سے تمام نکاسی آب کی لائنوں کو کلیئررکھا جائے ، انہوں نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر جہاں جہاں نکاسی آب کے حوالے سے مسائل آرہے ہیں وہاں مشینی و افرادی قوت کی مدد سے اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

مون سون سیزن کسی بھی شروع ہوسکتا ہے ، بلدیہ شرقی کی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ قبل از وقت اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ شہریوں کو مشکلات پیش نہ آئیں اور اس سلسلے میں افسران کو واضح ہدایات دے چکے ہیں کہ وہ اس ضمن میں جو جو اقدامات کرتے جائیں ، اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بنا کر پیش کریں بالخصوص نالہ صفائی کے کاموں کے حوالے سے اپڈیٹ رکھا جائے اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیہ شرقی کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :