Live Updates

مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کے لیے کراچی سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

پارٹی صدر کیلئے کاغذات نامزدگی سینیٹر سلیم ضیاء نے حاصل کیے عوام نے شہباز شریف کے امیدواروں کو ووٹ دیا تو 6 ماہ میں تقدیر بدل دیں گے ،ْ سینیٹر سلیم ضیا ء

اتوار 10 جون 2018 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے لیے پارٹی رہنماؤں نے کراچی سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔شہباز شریف کے لیے کاغذات نامزدگی این اے 248، 249 اور 250 کے لیے حاصل کئے گئے ہیں ،ْ پارٹی صدر کیلئے کاغذات نامزدگی سینیٹر سلیم ضیاء نے حاصل کیے۔ اس حوالے سے سینیٹر سلیم ضیاء کا کہنا تھا کہ عوام نے شہباز شریف کے امیدواروں کو ووٹ دیا تو 6 ماہ میں تقدیر بدل دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہاں میندیٹ لینے والوں نے شہرکے لیے کیا کیا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے شہر کا امن بحال نہیں کیا جب کہ شہباز شریف ایک ماہ میں چھ بار کراچی آئے ہیں۔قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 248 ماڑی پور، گابوپٹ، ہاکس بے، مشرف کالونی، بدھنی گوٹھ، کسٹم ہاؤس، پی اے ایف بیس مسرور اور مواچھ گوٹھ پر مشتمل ہے۔ این اے 249 بلدیہ ٹاؤن ،ْ این اے 250 سائٹ سب ڈویڑن اور اورنگی ٹاون پر مشتمل ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی اس سے قبل کراچی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات