سپیکر قانون ساز اسمبلی کااپوزیشن لیڈر چوہدری یاسین کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشنر کو بھیجنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے ‘ سپیکر اسمبلی نے ریفرنس میں اٹھائے گئے تمام نکات کو خود خلاف قانون قرار ‘اس کے باوجود اسی خلاف قانون ریفرنس کو چیف الیکشن کمشنر کو بھیج دیا

آزاد کشمیر کے ممتاز قانون دانوں پرویز مغل ‘ پرویز اقبال ایڈووکیٹ ‘چوہدری لیاقت و دیگر کی مشترکہ پریس کانفرنس

اتوار 10 جون 2018 16:10

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) آزاد کشمیر کے ممتاز قانون دانوں اور پیپلز لاہرز فورمز کے عہدیداروں پرویز مغل ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی ضلع مظفر آباد،راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ صدر پیپلزپارٹی ضلع جہلم ویلی ،چوہدری لیاقت ایڈووکیٹ ،ناصر مسعود مغل ایڈووکیٹ ،چوہدری سلیمان ایڈووکیٹ اور چوہدری عبدالمجید ایڈووکیٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر قانون ساز اسمبلی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشنر کو بھیجا جانا انصاف کے اصولوں کے منافی اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

سپیکر اسمبلی نے اس ریفرنس میں اٹھائے گئے تمام نکات کو خود خلاف قانون قرار دیا، لیکن اس کے باوجود انہوں نے اسی خلاف قانون ریفرنس کو چیف الیکشن کمشنر کو بھیج دیا ،سپیکر اسمبلی نے جب ان نکات کو خود خلاف آہین قرار دیا تو انکو چاہیے تھا کہ وہ از خود اس ریفرنس کو مسترد کر دیتے انہوں نے کہا کہ سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر جب خود اس نتیجے پر پہنچ گہے تھے کہ ریفرنس دائر کرنے والوں نے آپنے وقت پراس کو الیکشن سے قبل چیف الیکشن کمشنر کے پاس جمع نہیں کروایا اور نہ ہی الیکشن کے بعداس کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج نہیں کیا اس کے باوجود اس ریفرنس کو اب چیف الیکشن کمشنر کو بجھوانا سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ سپیکر اسمبلی نے خود آپنے ہی نکات کے خلاف فیصلہ دیا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن کو تنگ کرنے کے لئے ایسا اقدام اٹھایا ہے پیپلز لاہرز فورمز اس فیصلے کے خلاف عدالت میں جائے گی۔