تمام ادارے معتبر ہیں جن کی شاندار تاریخ اور روایات ہیں ‘ وکلاء ‘ میڈیا سمیت سب کا تعمیری کردار ہمارے معاشرے اور خطہ کا اعزاز ہے ‘ سب ذمہ داری سے کام لیں اور جذبات کی بجائے باوقار تاریخ اور صبر وبرداشت کی تہذیب کا خیال یقینی بنائیں

آزادکشمیر کے وزیر مذہبی اُمور اوقاف راجہ عبدالقیوم خان کا تقریب سے خطاب

اتوار 10 جون 2018 15:50

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) آزادکشمیر کے وزیر مذہبی اُمور اوقاف راجہ عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ تمام ادارے معتبر محترم ہیں جن کی شاندار تاریخ اور روایات ہیں ‘ وکلاء ‘ میڈیا سمیت سب کا تعمیری کردار ہمارے معاشرے اور خطہ کا اعزاز ہے ‘ سب ذمہ داری سے کام لیں اور جذبات کے بجائے اپنی باوقار تاریخ اور صبر وبرداشت کی تہذیب کا خیال یقینی بنائیں ‘ ان خیالات کا اظہار ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ راجہ عبدالقیوم خان نے کہا کہ 13 ویں آئینی ترمیم پاکستان اٹھارہویں سے زیادہ شاندار اور خطہ کے عوام کے وقار ‘ حقوق کی ضامن ہے ‘ جس کے بعد اسمبلی حکومت ادارے پابند ہو گئے ہیں اپنے آئینی قوانین کو اسلامی تعلیمات سے تابع رکھیں گے ‘ اور انکے مغائر کوئی عمل نہیں ہو سکے گا ‘ یہ تاریخ کا سب سے بڑا کار ہائے نمایاں ہے جس کا سہرا وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ‘ وزراء ‘ ممبران اسمبلی ‘ کونسل آفیسران ‘ سیاسی کارکنان عوام کو جاتا ہے ‘ یہ اجتماعی کامیابی ہے اور ملت پاکستان کا آزاد خطہ کے عوام پر اعتماد کا لازول ثبوت ہے ‘ راجہ عبدالقیوم خان نے کہا کہ حریت کانفرنس مقبوضہ کشمیر کی قیادت کی طرف سے جمعة الوداع کو یوم مظلوم کشمیر مظلوم فلسطین بنائے جانے کی کال ساری انسانیت کو پیغام ہے ‘ مظلوم ناصرف متحد ہیں بلکہ ایک دوسرے کے دُکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ‘ آزادکشمیر کے عوام سید علی گیلانی ‘ میرواعظ عمر فاروق ‘ یاسین ملک ‘ شبیر شاہ سمیت تمام حریت قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکے شانہ بشانہ جدوجہد میں شریک ہیں ۔