روسی صدر پیوٹن چین کے سرکاری دورے پر،اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں،آئس ہائی میچ بھی دیکھا

اتوار 10 جون 2018 13:00

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ اعلیٰ چینی حکام سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے ساتھ مختلف معاہدوں کو حتمی شکل دینے کیلئے بیجنگ میں موجود روسی صدر نے چینی ہم منصب کے ہمراہ تیز رفتار ٹرین میں تیانجن شہر تک سفر کیا ۔دورے کے دوران روسی صدر پیوٹن چینی اور روسی ٹیموں کے درمیان ہونے والے ایک دوستانہ آئس ہاکی میچ دیکھنے بھی گئے جہاں انہوں نے بچوں کوتھپکی بھی دی۔