سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر لوگوں سے دوستی کے بعد اغوا کرنے والے گروہ کا انکشاف

پولیس نے گجرانوالہ میں گروہ کے 2 کارندے دھر لیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 10 جون 2018 11:45

سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر لوگوں سے دوستی کے بعد اغوا کرنے والے گروہ کا ..
گجرانوالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جون 2018ء) سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر لوگوں سے دوستی کر کے اغوا کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے گجرانوالہ میں گروہ کے 2 کارندے دھر لیے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد شہریوں کو اغوا کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے ۔جب کہ پولیس نے اس گروہ کے 2 کارندوں کو حراست میں لے لیا۔

گوجرانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کیے گئے ایک شہری کو بازیاب کراتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد ان سے تفتیش شروع کر دی گئی۔ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان اس گروہ سے وابستہ ہیں جو سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر شہریوں سے دوستی کرتے تھے اور پھر انہیں ملاقات کے لیے بلا کر اغوا کرلیتے تھے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان نے اپنی مذموم کارروائیوں کے لیے لڑکیوں کے نام سے سوشل میڈیا پر کئی اکاؤنٹ بنا رکھے تھے۔جس سے وہ لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے۔ اور وہ اپنے دوستوں کو ملاقات کے بہانے بلا کر پہلے انہیں اغوا کرتے اور پھر مغویوں کے اہلخانہ سے بھاری تاوان وصول کرتے تھے۔ پولیس نے گرفتار کیے جانے والے دونوں ملزمان کو ایک فون کال کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا جب کہ گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

یاد رہے اس سے پہلے بھی کئی ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جس میں سوشل میڈیا پر لوگوں کو لڑکی بن کر بیوقوف بنایا جاتا ہے اور لوگوں کو اپنے جال پھنسایا جاتا ہے بعد ازاں ان لوگوں کو یا تو اغوا کر لیا جاتا ہے یا ان سے دیگر مقاصد پورے کیے جاتے ہیں۔اس لیے سوشل میڈیا کا استعمال بہت دیہان سے کرنا چاہئیے اور کسی بھی ایسے شخص سے دوستی کرنے سے اجتناب کرنا چاہئیے جس کے متعلق آپ نہ جانتے ہوں۔

متعلقہ عنوان :