Live Updates

دیرینہ ساتھیوں کے بیٹے اوراہم سیاسی جانشین الیکشن میں ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے

این اے 157 میں یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے آپنے سامنے ہوں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 9 جون 2018 22:49

دیرینہ ساتھیوں کے بیٹے اوراہم سیاسی جانشین الیکشن میں ایک دوسرے کے ..
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08 جون 2018ء) :دیرینہ ساتھیوں کے بیٹے اوراہم سیاسی جانشین الیکشن میں ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔ این اے 157 میں یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے آپنے سامنے ہوں گے۔موسیٰ گیلانی اور زین قریشی میں کڑا مقابلہ ہوگا جبکہ دونوں کو ایک دوسرے کے علاوہ لیگی امیدوار کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2018 پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں ایک اہم اور تاریخی سال ہے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 جمہوری حکومتیں اپنے اپنے آئینی ادوار مکمل کر کے رخصت ہو چکی ہے۔2018 انتخابات کا سال ہے۔ایک جانب ملکی اداروں نے انتخابات کی تیاری شروع کر رکھی ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک جانب سیاسی پاور شو جای ہیں تو دوسری جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا جا رہا ہے۔

یہ بات بھی طے ہو رہی ہے کہ کونسا مرکزی نام کس بڑے رہنما کے خلاف مقابلے مٰیں اترے گا۔ویسے تو پورے انتخابی منظر نامے میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ہی مدمقابل ہوں گی لیکن کچھ حلقے ایسے بھی ہیں جہاں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی میں بھی تگڑا پیچ پڑے گا انہیں میں سے ایک اہم ترین حلقہ ملتان کا این اے 157 ہے جہاں دیرینہ ساتھیوں کے بیٹے اوراہم سیاسی جانشین الیکشن میں ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔

این اے 157 میں یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے آپنے سامنے ہوں گے۔اس حوالے سے سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ دونوں سیاسی جماعتوں میں کڑا مقابلہ ہوگا تا ہم جیت کس کی ہو گی اس کے لیے یہ بھی اہم ہے کہ مسلم لیگ ن کا کونسا امیدوار اس حلقے سے الیکشن لڑے گا ۔اگر کوئی تگڑا امیدوار مقابلے میں اتر آیا تو دونوں امیدوارو کو ایک دوسرے کے علاوہ لیگی امیدوار سے بھی مقابلہ کرنا ہوگا جو صورتحال کو نیا رخ بھی دے سکتا ہے۔
دیرینہ ساتھیوں کے بیٹے اوراہم سیاسی جانشین الیکشن میں ایک دوسرے کے ..
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات