ْ نوازشر یف کا بیانہ مکمل واضح اور شفاف ہے اس کو پیچھے نہیں چھوڑسکتے ‘سینیٹر مشاہد حسین

پانچ سالہ حکومت کی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیں گے ‘(ن) لیگ آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے ‘عام انتخابات اپنے مقر رہ وقت پر شفاف اور آزاد وخود مختار الیکشن کمشنر کی نگرانی میں ہونی چاہیے‘2013میں مسلم لیگ ن کو عوام نے مینڈیٹ دیا ن لیگ سے مینڈیٹ کی قدر کی اور عوام سے کیے جانیوالے وعددں کو پورا کر دیا ہے لوڈشیڈ نگ اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے (ن) لیگی حکومت کے اقدامات قوم کے سامنے ہیں ‘ مسلم لیگ(ن) کے رہنما کی افطارپارٹی کے موقع پر گفتگو

ہفتہ 9 جون 2018 22:24

ْ نوازشر یف کا بیانہ مکمل واضح اور شفاف ہے اس کو پیچھے نہیں چھوڑسکتے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ نوازشر یف کا بیانہ مکمل واضح اور شفاف ہے اس کو پیچھے نہیں چھوڑسکتے اسکے ساتھ پانچ سالہ حکومت کی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیں گے ‘(ن) لیگ آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے ‘عام انتخابات اپنے مقر رہ وقت پر شفاف اور آزاد وخود مختار الیکشن کمشنر کی نگرانی میں ہونی چاہیے۔

لاہور میں افطارپارٹی میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ2013میں مسلم لیگ ن کو عوام نے مینڈیٹ دیا ن لیگ سے مینڈیٹ کی قدر کی اور عوام سے کیے جانیوالے وعددں کو پورا کر دیا ہے لوڈشیڈ نگ اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے (ن) لیگی حکومت کے اقدامات قوم کے سامنے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ پروجیکٹس مکمل کیی2018کے الیکشن میں اپنے کارکردگی کی بدولت ہی کامیاب ہو نگے۔

ایک سوال کے جواب میں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نوازشر یف کا بیانہ مکمل واضح اور شفاف ہے اس کو پیچھے نہیں چھوڑسکتے اسکے ساتھ پانچ سالہ حکومت کی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیں گے اور ہمیں اس بات کایقین ہے کہ عوامی فیصلہ کے حق میں ہی آئیگا ۔