تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو فیصل آباد سے آوٹ کرے منصوبہ بنالیا

رانا ثنا اللہ کے خلاف مسلم لیگ ن کے باغی نثار جٹ کو اتارنے کا فیصلہ،عابد شیر علی کا مقابلہ فرخ حبیب کریں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 9 جون 2018 20:14

تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو فیصل آباد سے آوٹ کرے منصوبہ بنالیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جون 2018ء) :تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو فیصل آباد سے آوٹ کرے منصوبہ بنالیا۔ رانا ثنا اللہ کے خلاف مسلم لیگ ن کے باغی نثار جٹ کو اتارنے کا فیصلہ،عابد شیر علی کا مقابلہ فرخ حبیب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2018 پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں ایک اہم اور تاریخی سال ہے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 جمہوری حکومتیں اپنے اپنے آئینی ادوار مکمل کر کے رخصت ہو چکی ہے۔

2018 انتخابات کا سال ہے۔ایک جانب ملکی اداروں نے انتخابات کی تیاری شروع کر رکھی ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ایک جانب سیاسی پاور شو جای ہیں تو دوسری جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک کے طول و عرض سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن میں ابھی انتخابی امیدواروں کی نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے بعد فیصل آباد میں تگڑا سیاسی مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں کڑا مقابلہ ہوگا ۔دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے سامنے اپنے تگڑے امیدواروں کو اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اہم مقابلہ این اے 106 میں متوقع ہے جہاں ن لیگ کے رانا ثنا اللہ کا مقابلہ حال ہی میں ن لیگ کو چھوڑ کر تحریک انصاف جوائن کرنے والے نثار جٹ سے ہو گا۔

این اے 108 میں عابد شیر علی کا مقابلہ تحریک انصاف کے فرخ حبیب سے ہے۔این اے 110 سے ن لیگ نے رانا افضل کا ٹکٹ روک رکھا ہے جس کا فیصلہ پیر کو ہو گا جبکہ تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی سے آنے والے راجہ ریاض کو میدان میں اتار دیا ہے۔ این اے 102 سے طلال چوہدری کا مقابلہ تحریک انصاف کے نواب شیر وسیر سے ہو گا۔اس حوالے سے سیاسی حلقوں کی جانب سے نثار جٹ کو رانا ثنا اللہ کے خلاف اور فرخ حبیب کو عابد شیر علی کے خلاف تگڑا امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ نثار جٹ ختم نبوت کے معاملے پر مسلم لیگ ن سے بغاوت کر کے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کیا تھا اور امید کی جارہی ہے کہ نثار جٹ ختم بنوت کیس کو استعمال کر سکتے ہیں۔