Live Updates

جس طرح کالاباغ کو تین صوبے رد کرچکے ہیں اسی طرح پیپلزپارٹی کو بھی تین صوبے رد کرچکے ہیں، لیاقت علی جتوئی

ہفتہ 9 جون 2018 19:36

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ سندھ میں بھی پیپلزپارٹی اپنے امیدوار لانے میں پریشان ہے ،تحریک انصاف کے خوف سے پیپلزپارٹی امیدواروں کو باربار تبدیل کررہی ہے جوکہ عمران خان کے منشور کی فتح ہے ،سندھ میں پیپلزپارٹی نے اپنی سلطنت قائم کی ہوئی تھی ،اب وہ سلطنت ختم ہوچکی ہے سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والی جماعت پیپلزپارٹی ہے ۔

وہ ہفتے کو حیدرآباد میں اپنی رہائشگاہ پر پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ووٹ کیلئے لوگوں میں پیسے بانٹ رہی ہے یہ وہ پیسہ ہے جو سندھ کی عوام سے لوٹا گیا ہے اس لیے عوام سے کہوں گا کہ یہ آپ کے پیسے ہیں پیپلزپارٹی سے لیں اور ووٹ تحریک انصاف کو دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ٹکٹس میں تاخیر ہورہی ہے جلد فیصلہ ہوجائے گا یہ ہماری کامیابی ہے کہ پورے ملک سے اتنی بڑی تعداد نے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لیے درخواستیں دی ہیں جس طرح کالاباغ کو تین صوبے رد کرچکے ہیں اسی طرح پیپلزپارٹی کو بھی تین صوبے رد کرچکے ہیں پیپلزپارٹی کے پاس سواء نعروں قسموں اور جھوٹے وعدوں کے کچھ نہیں بچا سندھ میں ہر آدمی پیپلزپارٹی کے ظلم کا شکار ہے سندھ کے لوگوں کو زرداری مافیا سے نجات دلانے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور الیکشن میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات