کراچی کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے مجلس عمل کا ساتھ دیا جائے،حافظ نعیم الرحمن
کراچی تبدیل ہو رہا ہے اور جب کراچی تبدیل ہوتا ہے تو پورا پاکستان تبدیل ہوجاتا ہے ۔کورنگی میں دعوت افطار سے خطاب
ہفتہ 9 جون 2018 18:46
(جاری ہے)
اس موقع پر متحدہ مجلس عمل پی ایس96کے امیدوار عبدالحفیظ،پی ایس 97کے امیدوار منصور فیروزاور ڈاکٹر ممتاز عمر نے بھی خطاب کیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان صرف ایک خطہ زمین نہیںہے بلکہ یہ ملک عقیدے اور نظریے کے نام پر قائم ہوا اور ہم نے اللہ سے یہ عہد کیا تھا کہ اللہ کی مر ضی کے مطابق اس ملک کو چلایا جائے گا لیکن ہمارے حکمرانوں نے سودی نظام قائم کیا جو کہ اللہ سے جنگ کے مترادف ہے۔انھوں نے کہا کہ قرآن رمضان المبارک میں نازل ہوا ہمیں اس کتاب کواپنا امام اور حکمراں بنانا چاہیے تھا لیکن ہم نے ملک میں ہندوانہ اور مغرب کے مادر پدر آزاد نظام کو مسلط کردیا جس کی وجہ سے ملک میں بے حیائی پھیلی ۔انہوں نے کہا کہ حضور ﷺنی13سال مکے میں سخت مشقت کے بعدمدینے میںاسلامی ریاست قائم کی اورزمین سے فسادوانتشار کو ختم کیا۔اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ہمیںاپنے دین پر فخر ہونا چاہیے۔وہ قومیں ہمیشہ کیلئے غلام ہوجاتی ہیںجو دوسروں کے کلچر اور تہذیب کو خود پر مسلط کرتی ہیں۔مغرب کا نظام بدترین نظام ہے جو غریب کو غریب تر اور امیر کو امیر تر بنا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ آنے والے انتخاب میں کراچی کے عوام کو غنڈہ گردی بھتہ خوری اور بوری بند کلچر سے نجات حاصل کرنی ہے اور متحدہ مجلس عمل کے دیانت دار امیدواروں کو کامیاب بنا کر ظلم کے نظام کا خاتمہ کرنا ہوگا۔متحدہ مجلس عمل پی ایس 96 کے امیدوار عبدالحفیظ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک ،نادرا اور واٹر بورڈ کے خلاف بھرپور طریقے سے آواز اٹھائی ہے اور اب متحدہ مجلس عمل ہی کراچی کے عوام کے مسائل حل کرائے گی ۔متحدہ مجلس عمل پی ایس97 کے امیدوار منصور فیروز نے اپنے خطاب میں کہا کراچی کے عوام انتخاب میں دیانت دار قیادت کو منتخب کریں اور کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ڈاکٹر ممتاز عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان کا مہینہ رحمتوں برکتوںکا مہینہ ہے۔اس مہینے کے جاتے جاتے ایک ایک لمحے کو سمیٹا جائے اور قرآن سے اپنے تعلق کو مضبوط بنایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.