نوشکی پی بی 33کیلئے 17امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

صوبائی اور قومی اسمبلی کیلئے جمعیت علماء اسلام کے کسی امیدوار نے ابھی تک کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے

ہفتہ 9 جون 2018 18:32

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) عام انتخابات 2018ء کے سلسلے میں کاغزات نامزدگی کا عمل جاری ،نوشکی پی بی 33کیلئے 17امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے جن میں سابق صوبائی وزیر بابو میر محمد رحیم مینگل نے بی این پی کے پلیٹ فارم سے جلوس کی شکل میں اپنے حامیوں اور بی این پی کے کارکنوں کے ہمراہ ریٹر ننگ آفسر کے پاس کاغزات جمع کئے نیشل پارٹی کے سی سی ممبر خیر بخش بلوچ نے پارٹی ٹکٹ سے کاغزات جمع کئے جبکہ حاجی میر غلام دستگیر بادینی ،سابقہ ایم پی اے میر شبیر احمد بادینی،ڈسٹرکٹ چیئر مین میر اورنگزیب جمالدینی،حاجی میر وزیر خان مینگل ،سمیت 17امیدواروں نے کاغزات جمع کئے جبکہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 268کیلئے سابق وفاقی وزیر جنرل قادر بلوچ،سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج ،حاجی محمد ہاشم نوتیزئی ،میر محمد عارف بادینی،میر وحید عامر سمالانی ،میر عبدالرحمان لانگو سمیت 16ممبران نے کاغزات نامزدگی فارم ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرئے ،کاغزات جمع کراتے وقت امیدواروں نے اپنے حامیوں کے ہمراہ عدالت آئے اس موقع پر امیدواروں نے میڈیا سے بات چیت کر کے اپنے منشور بیان کئے ،کاغزات نامزدگی کا سلسلہ مورخہ 11جون تک جاری رہیگا تاہم اس وقت تک جمیعت علماء اسلام کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے لئے کسی امیدوار نے کاغزات نامزدگی فارم جمع نہیں کئے ہے ۔