Live Updates

سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تردید

کسی جماعت میں تاحال شمولیت اختیار نہیں کی، این اے261 سے آزادحیثیت میں الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔رہنماء ن لیگ میر ظفراللہ جمالی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 جون 2018 17:46

سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تردید
ڈیرہ مراد جمالی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جون 2018ء) : مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی تردید کردی ہے،انہوں نے کہا کہ کسی جماعت میں تاحال شمولیت اختیار نہیں کی، شمولیت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی جماعت میں تاحال شمولیت اختیار نہیں کی۔ میرظفراللہ جمالی نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میرظفراللہ جمالی نے این اے 261سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں ۔ میر ظفر اللہ جمالی کے بیٹے میر عمر بھی انتخابات میں حصہ لیں گے میر عمر نے صوبی اسمبلی کے حلقہ پی بی 13سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں گردش کررہی تھیں۔ گزشتہ روزپی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ میر ظفر اللہ جمالی اور یار محمد رند کے درمیان جلد ملاقات پر اتفاق ہوا ہے۔ جبکہ یار محمد رند نے سابق وزیر اعظم کی پارٹی چیئرمین عمران خان سے بھی ملاقات کی یقین دیانی بھی کرائی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بلوچستان کو دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے۔ اس ایوان میں جو فیصلے کئے گئے انہیں نبھایا جائے۔ ان کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ جن جن لوگوں نے آئین توڑا سب کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ظفر اللہ جمالی یکم جنوری 1944ئ کو بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے گاؤں روجھان جمالی میں پیدا ہوئے۔

ابتدائی تعلیم روجھان جمالی میں ہی حاصل کی۔ بعد ازاں سینٹ لارنس کالج گھوڑا گلی مری، ایچیسن کالج لاہور اور 1965ئ میں گورنمنٹ کالج لاہور سے تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ وہ صوبہ بلوچستان کی طرف سے اب تک پاکستان کے واحد وزیر اعظم رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات