دُبئی:افطار کے بین المذاہب اجتماع کے دوران 40 غیر مُلکی حلقہ بگوشِ اسلام ہو گئے
تقریب کا مقصد اسلام اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا تھا
محمد عرفان ہفتہ 9 جون 2018 16:46
(جاری ہے)
فلپائنی نو مسلم اور مبلّغ یحییٰ جان نے بتایا کہ روزے کی مختلف مذاہب میں کیا اہمیت بیان کی گئی ہے۔
برطانوی سکالر ٹِم ہمبل نے روزے کی اصل رُوح پر روشنی ڈالنے کے علاوہ اسلام اور عیسائیت میں مشترک اقدار کی وضاحت کی۔ جبکہ ایک عالم نے روزے کے انسانی صحت پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات کی نشاندہی کی۔ تقریب کے دوران اسلام قبول کرنے والے فلپائنی شہری لیلن کا کہنا تھا کہ وہ عیسائی گھرانے میں جنم لینے والا شخص ہے جو حق کی تلاش میں سرگرداں تھا۔ عیسائیت میں حضرت عیسیٰ کے حوالے سے بہت سے ابہام پائے جاتے ہیں۔ یہی وہ چیز ہے جو مجھے اسلام کے قریب لے آئی۔ مجھے علم نہیں تھا کہ مسلمان بھی حضرت عیسیٰ کو مانتے اور اُن سے پیار کرتے ہیں۔ اسلام نے میرے سارے ابہام دُور کر دیئے ۔ خصوصاً آج برطانوی سکالر ہمبل کے حضرت عیسیٰ اور اسلام کے بارے میں بیان کردہ خیالات نے مجھے اللہ کی طرف مائل کر کے اسلام قبول کرنے پر مجبور کر دیا۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے نومسلم عبداللہ سیٹھی نے تقریب کے اہتمام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرحاں کے اجتماعات مختلف قومیتوں‘ نسلوں اور مذاہب کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے اُنہیں ایک دوسرے کو سمجھنے اور خیالات کے تبادلے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔اس طرح سے غیر مسلموں کو اسلام کے جذبہ مہمان نوازی اور روزے کی غرض و غایت سے آگاہی ہوتی ہے۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ایک لکی ڈرا کے ذریعے غیر مسلم حاضرین میں دس سام سنگ ٹیب بھی تقسیم کیے گئے۔ غیر مسلم حاضرین نے اس تقریب کو اسلام فہمی کے حوالے سے بہت یادگار اور خوشگوار قرار دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.