سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تھر میں بچوں کی اموات کے حوالے سے ازخود نوٹس کی سماعت ،

عدالت نے رپورٹس طلب کرلیں

ہفتہ 9 جون 2018 16:25

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تھر میں بچوں کی اموات کے حوالے سے ازخود ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تھر میں بچوں کی اموات کے حوالے سے ازخود نوٹس ، صنعتی, فضائی آلودگی سے متعلق کیس اورسرکاری گاڑیوں کی ریکوری کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے تھرکے واقعے کی رپورٹس طلب کرلی جبکہ تمام وی آئی پی شخصیات سے غیر ضروری سیکیورٹی واپس لینے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تھر میں بچوں کی اموات کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں حکومت سندھ کی جانب سے تھر کے متعلق کمیشنرز کی جزوی رپورٹ پیش کی گئی عدالت کا کہنا تھا کہ آیندہ سماعت پر تمام اضلاع کے کیمشنرز کی رپورٹ پیش کی جائے صنعتی, فضائی آلودگی سے متعلق درخواست کی سماعت میں عدالت کا کہنا تھا کہ صنعتی اورماحولیاتی آلودگی پورے ملک کا مسلہ بن گیا عدالت نے آیندہ سماعت پرچاروں ایڈووکیٹ جنرلزکو طلب کرکے تجاویز طلب کرے گی انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری کیس میں عدالت میں ڈاکٹرادیب رضوی کی سربراہی میں کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی عدالت نے رپورٹ وفاقی سیکرٹری صحت اورچاروں صوبوں کو بھجوا دی عدالت کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں رپورٹ کا جائزہ لیں اورایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی جبکہ سرکاری گاڑیوں کی ریکوری اور وی آئی پیز شخصیات سے غیرضروری سیکیورٹی واپس لینے کے کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمرو پیش ہوئے چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ کتنی گاڑیاں بازیاب کرائیں ایڈوکیٹ جنرل سندھ کا کہناتھا کہ تمام گاڑیاں ریکور کرلیں عدالت نے تمام محکموں کے سیکرٹریز سے تحریری حلف نامہ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ کسی کے پاس سرکاری گاڑی نہیں عدالت نے سیکرٹری سروسز سے گاڑیوں کی تمام تفصیلات طلب کرلیں عدالت نے تمام وی آئی پی شخصیات سیغیر ضروری سیکیورٹی واپس لینے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کردی