مرکزی کشمیریوں کے سیاسی پلیٹ فارم کو ختم کرنے پر بضد ہے ، سید علی گیلانی

ہم اپنے حریت پسند عوام کو کسی بھی صرت میں ناامید نہیں ہونے دیں گے ، بیان

ہفتہ 9 جون 2018 15:18

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) کل جماعتی حریت کانفرنس’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مین سٹریم لیڈر و کارکن سماجی روابط کے لائق نہیں جبکہ ہرصورت ان کا سماجی بائیکاٹ ہونا چاہئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریں کے لئے سیاسی پلیٹ فارم کو مسمار کرتے ہوئے ان کا سیاسی مقابلہ کرنے سے خائف ہو چکا ہے انہوں نے جمعتہ الوداع کے مقدس موقع پر جملہ آئمہ حضرات کی طرف سے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے جاری کی گئی قرار داد کی تائید و توفیق کرنے کا بھارت کے جبری قبضے کے خلاف ایک موثر عوامی ریفرنڈم سے تعبیر کیا انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حریت پسند عوام بھارت کے مقامی ایجنٹوں کی ریشہ دوانیوں سے ہر محاذ پر خبردار ہیں اور انہیں کسی بھی صورت میں اپنی حمایت دینے سے گریز کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ووٹ دینے کا معاملہ ہو یا پھر سرکاری تقریبات میں شمولیت کرنے کا معاملہ ہو ہر صورت میں ان کا سوشل بائیکاٹ ہونا چاہئے ۔ انہوں نے قیادت کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے تک کوئی بھی دقیقہ فرو گزاشت نہ کئے جانے کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے حریت پسند عوام کو کسی بھی صورت میں ناامید ہونے نہیں دیں گے خواجہ اس مقدس مشن میں ہماری جارن ہی کیوں نہ چلی جائے ۔ ۔