احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 9 جون 2018 14:08

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جون۔2018ء) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔ڈاکٹر عاصم اپنے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کیلئے شریک ملزمان کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے کیس روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی دے دی گئی ہے۔ہفتے کے روزڈاکٹر عاصم اپنے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کیلئے شریک ملزمان کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ، ڈاکٹر عاصم ے شریک ملزمان کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے، ڈاکٹر عاصم نے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کی ، ڈاکٹر نے استدعا کی کہ انہیں 12جون سے 10جولائی تک بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ آئندہ سماعت کے بعد کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی ، عدالت نے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روزڈاکٹر عاصم اپنے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کیلئے شریک ملزمان کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ، ڈاکٹر عاصم ے شریک ملزمان کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے، ڈاکٹر عاصم نے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کی ، ڈاکٹر نے استدعا کی کہ انہیں 12جون سے 10جولائی تک بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ آئندہ سماعت کے بعد کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی ، عدالت نے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔