جنوبی صومالیہ میں فوجیوں پر حملہ سے ایک امریکی فوجی کمانڈو ہلا ک اور 4 دیگر زخمی ہو گئے، امریکی فوجی کمانڈر

ہفتہ 9 جون 2018 14:53

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) امریکی حکام نے کہا ہے کہ جنوبی صومالیہ میں امریکی فوجیوں پر حملہ سے ایک امریکی فوجی کمانڈو ہلا ک اور 4 دیگر زخمی ہو گئے جبکہ صومالیہ کا ایک فوجی بھی اس حملہ میں زخمی ہواہے ۔

(جاری ہے)

امریکی فوج کے افریقہ کے لئے کمانڈر نے بتایا کہ حملہ کا یہ واقعہ جوبا لینڈ میں وقوع پذیر ہوا جہاں پر صو مالیہ ، کینیا اور امریکہ کے تقریبا 800 فوجی القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف کام کر رہے تھے تاکہ علاقہ کو القاعدہ کے جنگجووئں سے خالی کروایا جاسکے ۔

اور کئی ممالک کے فوجیوں پر مشمل اس فورس پر پر حملہ سے ایک امریکی فوجی ہلا ک،اور 4 دیگر امریکی فوجی زخمی ہو گئے جبکہ زخمیوں میں پارٹنر فورس کا ایک رکن بھی شامل ہے ۔ امریکی فوج کے عہدیدار نے ہلاک ہونے والے فوجی کے بارے میں تفصیات نہیں بتائیں ۔ درٰ اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے ہلاک ہونے والیے فوجی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔